ارنا کے مطابق صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی جنگ میں بڑی تعداد میں اسرائيلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، بہت سے اسرائیلی فوجی افسران ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک کا شکار ہوئے اور 9000 صیہونی فوجی نفسیاتی مریض ہوگئے ۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے 9 جنوری کو ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 9000 اسرائیلی فوجی نفسیاتی اور دماغی امراض کے ڈاکٹروں سے کنسلٹیشن کے درخواست دے چکے ہیں جبکہ اس کے ایک چوتھائی فوجی غزہ سے واپس نہیں لوٹے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے، اسرائيلی فوج کے لئے بہت سخت تھے اور اس مدت میں غزہ کے مختلف محاذوں پر لڑائی میں 103 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے عبرانی زبان کے چینل بارہ نے بھی مںگل کو اعلان کیا کہ گیواتی بریگیڈ کا ایک اسرائيلی فوجی ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس کی صحت ٹھیک تھی لیکن جنگ غزہ کے حقائق برداشت نہ کرسکا۔
مذکورہ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے 95 روز گزر گئے اور اس مدت میں اسرائیلی فوج میدان جنگ میں حماس کے مقابلے میں اپنی شکستوں کے اندراج کے ساتھ صرف اپنے کشتوں اور زخمی فوجیوں کو غزہ سے نکال لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اس جنگ میں تل ابیب کے پانچ سو فوجی ہلاک اور 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ