9 جنوری، 2024، 4:26 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85349003
T T
0 Persons

لیبلز

رہبر انقلاب اسلامی : سانحہ کرمان کے حقیقی اور پشت پردہ عوامل کی سرکوبی پر زور 

تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سانحہ کرمان کے حقیقی اور پشت پردہ عوامل کا پتہ لگاکر ان کی سرکوبی کی تاکید فرمائی ہے ۔

    ارنا کے مطابق  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کو تہران کے حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ ) میں نو جنوری 1978 کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر قم  کے  ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں  شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی پر عوام کی  پرجوش شرکت کو ان کی آمادگی ثبوت قرار دیا

  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ حکومت کے ذمہ داروں کو معلوم ہونا چاہئے کہ عوام پوری طرح تیار ہیں اور حکام  کی ذمہ داری سںگین ہے۔  

آپ نے فرمایا کہ عوام کی آمادگی کا ایک ثبوت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی پر عوام کا اجتماع عظیم ہے ۔ اس کے علاوہ بائيس بہمن (گیارہ فروری، اسلامی انقلاب کی سالگرہ ) کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت، رمضان المبارک کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کے موقع پر (عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ) عوام کی پرجوش شرکت، 30 دسمبر(یوم بصیرت ) کے اجتماعات اور جلوسوں میں عوام کی پرجوش شرکت اور اسی طرح دیگر مقدس مناسبتوں پر عوام کی میدان میں موجودگی، ان کی آمادگی کا ثبوت ہے۔  

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی  کی شہادت کی برسی پر ایران بھر سے عوام ان کے مزار کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور اندوہناک سانحہ رونما ہوجاتا ہے۔ دوسرے دن پھر اسی جذبے اور اسی جوش وخروش کے ساتھ اور اسی عظمت کے ساتھ عوام اجتماع کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ عوام  آمادہ ہیں۔ اب ہمارا فریضہ ہے کہ ہم منصوبہ بندی کریں، مدد کریں، حالات کو سازگار بنائیں اور عوام کے لئے راستہ کھولیں۔

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس اندوہناک سانحے کے تعلق سے جو کرمان میں رونما ہوا اور اس نے ہمارے عوام کو سوگوار اور غم زدہ  کردیا، ہم کسی پر الزام لگانے پر مصر نہیں ہیں، لیکن ہماری تاکید ہے کہ اس سانحے کے حقیقی اور پشت پردہ عوامل کا پتہ لگاکر ان کی سرکوبی کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں  فرمایا کہ    ہمیں عظیم واقعات میں عوام کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔    

آپ  نے فرمایا  کہ ہم نے خود اپنی زندگی میں اس بات کا تجربہ کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ اس بات کو ہم خود فراموش نہ کریں بلکہ دوسروں کے لئے یہ تجربہ بیان کریں۔

  رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ ایک عظیم واقعے میں عوام کی موجودگی اور ان کی استقامت کا کردار ملاحظہ فرمائيں کہ ایک چھوٹےسے گروہ، تھوڑے سے لوگوں نے، مختصر سی سر زمین میں، بیس لاکھ کی آبادی نے ، امریکا جیسی بڑی طاقت اور اس سے وابستہ صیہونی حکومت کو عاجز کردیا ہے، عوام کی طاقت یہ ہے۔  

 آپ نے فرمایا کہ قم کا واقعہ بہت عظیم ہے کیونکہ قم کے عوام نو جنوری کو سڑک پر نکل پڑے ، مارکھائی، کچھ لوگ شہید  ہوئے، کچھ لوگ گرفتار ہوکے جیل گئے لیکن انھوں نے ایسی تحریک شروع کی جس نے اس ملک پر مسلط ظالم  اور مستکبر حکومت کو تقریبا ایک سال میں ختم کردیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام (خمینی رحمت اللہ علیہ ) نے عوام کو سکھایا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے میدان میں موجود رہنا ضروری ہے۔

آپ نے فرمایا کہ امام(خمینی رحمت اللہ علیہ )  جماعتوں اور گروہوں کے ساتھ نشست وبرخاست کے بجائے عوام کے ساتھ تھے۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام نے ہمیں بتادیا، عوام کو  دکھادیا اور انہیں سکھا دیا کہ میدان میں ان کی موجودگی معجزہ دکھاتی ہے۔  

آپ نے فرمایا کہ امام (خمینی رحمت اللہ علیہ ) نے ایرانی سال 41 اور 42 یعنی 1962 اور 63 میں اپنی باتوں سے ، منطق سے  اور استدلال سے ایران کے عوام پر یہ ثابت کردیا اور سمجھا دیا کہ اگر وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میدان میں موجود رہیں ۔ پیچھے ہٹنے، اس پر یا اس پر بھروسہ کرنے یا گوشہ نشین رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، بلکہ بیچ میدان میں آنا ضروری ہے  آور آپ خود بیچ میدان   میں آئے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .