9 جنوری، 2024، 10:46 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85348482
T T
0 Persons

لیبلز

امریکا کی اشتعال انگیزی اور علاقے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی بابت ایران کا انتباہ

نیویارک – ارنا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بحیرہ احمر کے بارے میں امریکا اور صیہونی حکومت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کا  کوئی بھی اشتعال انگیزاقدام پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

نیویارک سے ارنا کے نامہ نگار کے مطابق امیر سعید ایروانی نے    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام خط میں لکھا ہے کہ سلامتی کونسل، اسرائیلی حکومت کو خونریزی اور جارحانہ اقدامات بند کرنے اور انسانی حقوق نیز بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کرنے کے لئے ٹھوس اقدام کرے۔  

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ 3 جنوری  2024 کو " بین الاقوامی امن وسلامتی " کے زیر عنوان منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور اسرائیلی حکومت کے سفیروں نے ایک بار پھراسلامی جمہوریہ ایرا ن کے خلاف الزام تراشیاں اور دانستہ غلط اورجھوٹی   باتیں کیں۔   

انھوں نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان بے بنیاد دعووں کی مذمت اور انہیں سختی کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران  نے ہمیشہ آزاد اور پر امن جہازرانی کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے اور علاقے میں امن سلامتی کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔   

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ  امریکا اور صیہونی حکومت کے ان دعووں کا مقصد بحیرہ احمر کی موجودہ  صوتحال کے بنیای علل و اسباب  اور غزہ و غرب اردن میں امریکا کی مکمل حمایت سے جاری ، صیہونی حکومت کے وحشیانہ  جرائم، فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی سے توجہ ہٹانا ہے۔

 امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ امریکا اس ناقابل انکار حقیقت کو نہیں چھپا سکتا کہ بحیرہ  احمر کے حالیہ واقعات غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائيلی حکومت کے جرائم سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ امریکا صیہونی حکومت کو جرائم سے روکنے کے بجائے اسرائيلی  حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، اس کی فوجی مدد بھی  کررہا ہے اور ڈپلومیٹک سپورٹ بھی فراہم کررہا ہے اور بحیرہ احمر کے حوالے سے اس کے  گمراہ کن دعووں کا مقصد  صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطین میں نسل کشی سے توجہ ہٹانا ہے۔   

امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام اپنے خط میں امریکا کے ایسے ہر اقدام کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے جوعلاقے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے، سلامتی کوسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بحیرہ  احمر کی موجودہ صورتحال کی  علل و اسباب  پر توجہ دے اور صیہونی حکومت کو خونریزی اور جارحانہ اقدامات بند کرنے نیز انسانی حقوق اور اس حوالے سے  بین الاقوامی قوانین کی پابندی  کرنے پرمجبور کرے۔    

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب  نے اپنے خط میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت کو قرار داد نمر 2712 اور 2720 پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے جن میں پورے غزہ میں کسی رکاوٹ کے بغیر انسان دوستانہ امداد رسانی اور ضروری سہولتیں جلد سے جلد فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .