ارنا کے مطابق وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کی رات اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غزہ کے ثابت قدم عوام کے خلاف تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 111 سے زیادہ نامہ ںگار اور کیمرا مین شہید ہوچکے ہیں اور یہ بہت ہولناک ہے جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی
انھوں نے لکھا ہے کہ صیہونی دنیا والوں کی آگاہی اور ان کے فیصلے سے سخت وحشت زدہ ہیں اور یہی بات صحافیوں سے صیہونی حکومت کے کینے اورنفرت کی بنیادی وجہ ہے ۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ میں جنگ غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور بہادر فلسطینی نامہ نگار جناب وائل الدحدوح کی شہادت کی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ