6 جنوری، 2024، 2:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85345461
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی: اسرائیل کی جعلی حکومت تباہی کے قریب ہے

زنجان (ارنا) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کی عوام مظلوم اور طاقتور ہے جبکہ عالمی استکبار کی حمایت یافتہ جعلی صیہونی حکومت تباہ ہونے والی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے زنجان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جن حالات میں رہ رہے ہیں وہ عالم اسلام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے خاص اہمیت کے حامل ہیں لہذہ ہمیں حالات کا صحیح تجزیہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے امام خمینی (رح) کی فلسطین کی حمایت اور بیت المفدس مقدس کی آزادی اور جعلی صیہونی حکومت کو سرطانی ٹیومر سے تشبیہ دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسی صحیح موقف کی وجہ سے صیہونی نواز گروہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دشمنی رکھتا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کی قانونی حیثیت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف واضح ہے اور کئی دہائیوں کے بعد پوری دنیا، مذاہب اور اقوام پر واضح ہو گیا ہے کہ حق اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام ، انقلاب اور فلسطینی طاقتور ہیں جبکہ عالمی استکبار کی حمایت یافتہ جعلی صیہونی حکومت تباہ ہونے والی ہے کیونکہ ظلم پائیدار نہیں، یہ خدا کا وعدہ ہے۔

اپنے خطاب کے ایک حصے میں صدر رئیسی نے کہا کہ ہم ایٹمی صنعت میں حودکفیل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تمام تر دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایک ایسی قوم جو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتی ہے اور ظلم کے خلاف آزادی چاہتی ہے اس نے یہ جنگ اپنی مرضی اور شرائط پر جیتی اور بڑے قدم اٹھائے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ  ملک ہے اور نوجوانوں کی کوششوں سے بہت سی ٹیکنالوجیز حاصل کرنا ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ ہمارے پروفیسرز کو قتل کر کے ایٹمی صنعت کو تباہ کر سکتے ہیں مگر  ایٹمی صنعت کے میدان میں بہت سے کام ہو چکے ہیں اور بہت سے کام جاری ہیں اور ایران میں ایٹمی صنعت پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ .

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .