شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے، عراقی مزاحتمی گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی

بغداد (ارنا) عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات شام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی بلاک کے قریبی ذرائع نے ارنا کو بتایا ہے کہ شام کے جنوب مشرق میں "التنف" اور شمال مغرب میں "الشدادی" میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

اس پہلے بدھ کی شب کو بھی شام کے جنوب مشرق میں واقع "التنف" میں امریکی فوجی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پیر کی شام کو بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے مشرقی شام میں "الکونیکو" گیس فیلڈ میں امریکی قابض افواج کے اڈے کو شدید راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں واشنگٹن کی جانب سے اسرائيل کی کھلی  حمایت کے بعد عراقی مزاحمتی گروہوں نے  خبردار کیا تھا کہ وہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .