5 جنوری، 2024، 10:42 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344236
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران: کرمان  کے دہشت گردانہ حملے میں شریک عوامل کو کہیں بھی محفوظ جگہ نہیں ملے گی

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے سربیا کے صدر کے ٹیلیفون کے جواب میں کہا ہے کہ کسی بھی طاقت کی حمایت اور پشتپناہی، کرمان کے دہشت گردانہ حملے کے عوامل کو کہیں بھی محفوظ جگہ فراہم نہیں کرسکے گی۔

ارنا کے مطابق کرمان میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سربیا کے صدر الیکزنڈر ووچیچ نے صدر ایران سید ابراہیم رئيسی کو ٹیلیفون کرکے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت نیز اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں امید ظاہر کی تھی کہ اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے والے جلد از جلد قانون کے شکنجے میں آئيں گے۔

سربیا  کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران کے ساتھ ہے۔   

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اس ٹیلیفونی  گفتگو میں سربیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے والوں کی یقنیا سزا ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے ایران کی عظیم قوم  کو ظلم و بے انصافی کے خلاف مجاہدت کے اعلی اہداف سے نہیں روکا جاسکتا۔

صدر ایران نے کہا کہ کسی بھی طاقت کی حمایت اور پشتپناہی اس جرم میں شریک عوامل کو کہیں بھی کوئي محفوظ جگہ فراہم نہیں کرسکتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .