3 جنوری، 2024، 9:18 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85343035
T T
0 Persons

لیبلز

رہبر انقلاب اسلامی: مجرمین کی سرکوبی ہوگی اور انہیں  منصفانہ سزا ملے گی

 تہران – ارنا – رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزار شہید جنرل قاسم سلیمانی کے زائرین کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں ان کے کئے کی سخت سزا ملے گی۔  

ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی  کی برسی کے موقع پر کرمان کے گلزار شہدا کے راستے میں، مزار شہید کے زائرین کے راستے میں دہشت گردانہ حملے میں ایک بڑی تعداد کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ سنگدل مجرمین کی  یقینا سرکوبی ہوگی اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی ۔   

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

 ایرانی قوم کے شرپسند اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک بار پھر المیہ رقم کیا اور کرمان میں، مزار شہدا کی معطر فضا میں ہمارے بہت سے عزیز عوام کو  شہید کردیا۔

ایرانی عوام عزادار اور بہت سے کنبے اپنے  عزیز جگر گوشوں کے سوگ میں غرق ماتم ہوگئے ۔ ایرانی عوام کے، اپنے عظیم سردار، شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کے شوق و اشتیاق کو سنگدل مجرمین برداشت نہ کرسکے ۔ وہ جان لیں کہ سلیمانی کی راہ روشن کے سپاہی بھی ان کی رذالت اور جرم کو برداشت نہیں کریں گے ۔ بے گناہوں کے خون میں آلودہ ہاتھ اور شر پسند نیز مفسد ماسٹرمائنڈ جنہوں نے انہیں اس گمراہی کے راستے پر ڈالا ہے،ابھی سے سرکوبی کا سامنا کریں گے اور منصفانہ سزا پائيں گے۔(وہ )  جان لیں کہ اس المناک واقعے کی  انجام دہی کا،  اذن خدا سے انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔

میں ستم رسیدہ کنبوں کے سوگ میں ان کا ہمدل اور  ان کے ساتھ ہوں اور خدا وند عالم سے ان کے لئے صبر وسکون کی دعا کرتا ہوں ۔ شہیدوں کی ارواح طیبہ خاتون دو عالم، مادر شہیدان، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان ہے ۔ اس حادثے کے زخمیوں کے ساتھ بھی اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور ان کے لئے بارگاہ خدا وند ی سے شفا کا طالب ہوں ۔  

 سید علی خامنہ ای

3-1-2024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .