3 جنوری، 2024، 7:22 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85342938
T T
0 Persons

لیبلز

ایروانی: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سبھی غلط بین الاقوامی اقدامات کے لئے اسرائیلی حکومت جواب دہ ہے

  نیویارک – ارنا-  اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے ایران کے خلاف سبھی غلط  بین الاقوامی اقدامات کے لئے اسرائیلی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش اور فرانس کے مستقل مندوب کے نام جو سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ہیں، خط میں لکھا ہے کہ علاقے بالخصوص غزہ اور غرب اردن میں جاری  صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت ضروری ہے کیونکہ یہ جرائم علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں۔  

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے لکھا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ، اپنے ان قانونی حقوق کی بنیاد پر جن کی اقوام متحدہ کے منشور میں وضاحت کی گئي  ہے، غاصب  اسرائيلی حکومت کی ہر دھمکی اور غیرقانونی اقدام کا ٹھوس اور دنداں شکن جواب دینا اپنا مسلمہ حق سمجھتا ہے۔

  انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام اپنے مکتوب میں ہر دھمکی اور ہر جارحیت کے مقابلے میں اپنے عوام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم محکم کا  اعلان کیا ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .