3 جنوری، 2024، 7:07 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85342922
T T
2 Persons

لیبلز

ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں میں 103 شہید اور 152 زخمی

تہران – ارنا -  کرمان میں بدھ کی شام ہونے والے بم کے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے چند افراد کی شہادت کے بعد شہدا کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔

   ارنا کے نامہ نگار کے مطابق شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے  ترجمان بابک یکتا پرست نے  نامہ نگاروں کو  بتایا یا ہے  بدھ کی شام  چھے بجے تک  گلزار شہدا کے راستے میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے چند افراد زخموں کی شدت کے باعث شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 103 ہوگئی ۔   

انھوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سرو‎سز کی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں میں 152 زخمیوں کو پہنچایا گیا ہے جن میں سے چند افراد زخموں کی شد کے باعث درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔

شہر کرمان کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان بابک یکتا پرست نے   کہا  کہ ابھی یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں مرد کتنے ہیں اورخواتین کتنی ہیں کیونکہ ابھی اس لحاظ سے ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ  شہید جنرل قاسم سلیمانی کی   برسی کے پروگرام کے دوران  دو دھماکے ہوئے، اور دونوں ہی دھماکے  برسی کے لئے شرکت کے لئے گلزار شہدا جانے والوں کے درمیان کئے گئے ۔  

 اس سے پہلے شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر نے بتایا تھا  کہ  زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر تہران اور دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے ایئر ایمبولنس کو بھی تیار کرلیا گیا ہے لیکن تا حال کسی  زخمی کو یہاں سے منتقل کرنے کی درخواست نہیں کی گئی ہے ۔

 یاد رہے کہ بدھ کی شام ایران کے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر گلزار شہدا کے راستے  میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔

کرمان کے ڈپٹی گورنر نے دونوں دھماکوں کے دہشت گردانہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ  دونوں دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے مناسبت سے بہت بڑی تعداد میں لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے اور بہت سے لوگ گلزار شہدا کے راستے میں تھے۔   

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .