ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں انصاراللہ یمن کے ٹھوس اور طاقتور موقف کی قدردانی کی ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں انصاراللہ یمن کے موقف کو قابل تعریف اور مثالی قرار دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق یمن  کا ایک سیاسی وفد تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر ہے۔   

   پیر کی شام اس وفد نے تہران میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے   ملاقات کی ۔  

   وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں یمن میں قیام امن  اور صنعا اور ریاض کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  یمنی عوام  کے عزم و ارادے کی حمایت کرتا ہے اور یہ  حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے  ٹھوس موقف کو قابل تعریف بتاتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ یمن نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی اہداف پر متعدد میزائلی اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

 یمنی فوج نے اسی کے ساتھ غزہ کے  مظلوم اور محصور فلسطینی عوام کی حمایت میں   بحیرہ احمر اور باب المندب میں  صیہونی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے بند نہیں ہوجاتے صیہونی اہداف اور اسرائلی بحری حہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔  

یمن کی فوج  نے اسی کے ساتھ واضح کردیا ہے کہ بحیرہ احمر بین الاقوامی جہازرانی کے لئے آزاد ہے اور دنیا کے ہر ملک کے  بحری جہاز آزادانہ طور پر یہاں سے آجاسکتےہیں لیکن صیہونی حکومت کے لئے سامان لیجانے والے کسی بھی جہاز کو مقبوضہ فلسطین  کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی صیہونی بندرگاہوں سے کسی بھی جہاز کو بحیرہ احمرکے راستے کہیں بھی  جانے کی اجازت دی جائے گی۔  

   اسلامی  جمہوریہ ایران کا دورہ کرنے والے وفد کے قائد محمد عبدالسلام نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں  یمن میں قیام امن کے تعلق سے پیشرفت کی رپورٹ پیش کیا اور استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .