ارنا نے پیر کو فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہیدہونے والوں کی تعداد 21978 اور زخمیوں کی تعداد 57697 ہوکئی ہے ۔
انھوں نے پیر کی شام کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں 13 جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں 156 عام شہری شہید اور 244 زخمی ہوئے ۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرفا القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے سے اب تک طبی عملے کے 326 افراد شہید ہوئے اور 104 ایمبولنسیں تباہ ہوگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ