1 جنوری، 2024، 10:39 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85339831
T T
0 Persons

لیبلز

برکس تنظیم میں ایران کی رکنیت کا آغاز، 30 جنوری کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

جوہانسبرگ (ارنا) برکس کے نام سے مشہور دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ میں جنوبی افریقہ کے نمائندے انیل سوکلال نے کہا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا یکم جنوری 2024 سے اس بلاک کے باضابطہ رکن بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  برکس کے نئے ممبران کے نمائندے اس اقتصادی بلاک کے اگلے اجلاس میں شرکت کریں گے جو 30 جنوری کو ماسکو میں منعقد ہوگا۔

ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا کی شمولیت سے برکس کے ارکان تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔

 دریں اثنا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس ہفتے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے تقریباً 30 ممالک برکس میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔

نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف توگر نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ ان کا ملک، براعظم افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر برکس میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .