31 دسمبر، 2023، 11:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85339517
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی حملے میں 10 یمنی فوجی شہید، یمنی فوج نے تصدیق کر دی

تہران-ارنا-یمن کی مسلح افواج نے اتوار کی رات ایک بیان جاری کرکے بحیرہ احمر میں امریکی حملے میں اپنی بحریہ کے کچھ فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ امریکی فوجیوں نے 3 بوٹس پر حملہ کیا اور ہمارے 10 فوجیوں کو شہید کر دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوجی، بحیرہ احمر میں ہمارے فوجیوں کی بوٹس کو نشانہ بنانے کا انجام بھگتیں گے۔

یحیی سریع نے مزید کہا: ہم نے ایک فوجی آپریشن میں مرسک ہانگزو بحری جہاز کو نشانہ بنایا جو مقبوضہ فلسطین جا رہا تھا اور اسے یمنی فوج کی وارننگ کا جواب نہ دینے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے کہا : ہم تمام ملکوں کو سمجھا رہے ہيں کہ امریکی دشمن کے جال میں نہ پھنسيں جن کا انجام بحیرہ احمر میں پھنسنا ہی ہے ۔ اسرائيلی بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے بحیرہ احمر میں امریکی فوجیوں کی سرگرمیاں غزہ کے عوام کی حمایت سے ہمیں روک نہيں سکتیں۔

یہ بیان ایسے حالات میں جاری کیا گيا ہے کہ جب سنٹکام نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ مرسک کے ایک مال بردار بحری جہاز نے یمنی جنگي بوٹس کے ذریعے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے مدد کی درخواست کی جس کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے یمن کی تین بوٹس پر فائر کیا اور انہيں غرق کر دیا جس سے اس پر سوار تمام لوگ مارے گئے۔

واضح رہے یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گي وہ بحیرہ احمر سے کسی بھی بحری جہاز کو اسرائيل نہيں جانے دے گي۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .