روس ایران کی ارضی سالمیت کی غیر مشروط حمایت کرتا ہے، سرگئی لاؤروف

تہران( ارنا ) روس کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ان کا ملک مخلصانہ ایران کی ارضی سالمیت کا غیر مشروط احترام کرتا ہے اور ماسکو کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.

 منگل کی رات اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرابدولہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جنوبی قفقاز سے متعلق پیش رفت، تعاون کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات اور بعض علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے قفقاز کی موجودہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دیرپا امن معاہدے کے حصول کے لیے جاری مذاکرات کا خیر مقدم اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر کا اعادہ کیا۔

روس کے وزیر خارجہ نے یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایران روس اور اس تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ  روس خلوص نیت اور سچائی  کے ساتھ اور غیر مشروط طور پر ایران کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور یہ ماسکو کا اٹل موقف ہے۔

انہوں نے رشت- آستارا ریلوے کی تعمیر میں دونوں ممالک کے تعاون کو علاقائی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم سے تعبیر کیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام پرزور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .