حسین امیر عبداللہیان نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا ہے: شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایرانی فوجی مشیر جناب سید رضی موسوی کی شہادت پر ان کے محترم اہل خانہ اور ایران و شام کی قوم کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید لکھا: اس عظیم شہید نے برسوں تک شہید حاج قاسم سلیمانی کے ساتھ مل کر ایران و علاقے کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری سے جنگ کی ہے۔
واضح رہے پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے مشیر جنرل سید رضی موسوی پیر کے روز شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب زینبیہ علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
وہ شام میں آئي آر جی سی کے قدس بریگیڈ کے سینيئر مشیر اور شہید قاسم سلیمانی کے ساتھی تھے جو شام میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔
آپ کا تبصرہ