21 دسمبر، 2023، 12:05 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85328579
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے الشجاعیہ میں صیہونی فوج نے 56 رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا

تہران-ارنا- صیہونی فوج نے غزہ کے الشجاعیہ محلے میں 56 رہائشی عمارتوں کو دھماکے سےاڑا دیا جس کی وجہ، فلسطینی مجاہدوں سے سخت ہزیمت کے بعد صیہونیوں کی تلملاہٹ بتائي جا رہی ہے۔

خبروں کے مطابق اسرائیل فوج نے مشرقی غزہ  کے الشجاعیہ علاقے میں 56 رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

یہ وحشیانہ  حملہ  ایسے عالم میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ ایام میں الشجاعیہ میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جن میں غاصب صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

صیہونی فوج نے آج ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں جھڑپوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کے 29 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .