19 دسمبر، 2023، 11:54 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85327301
T T
0 Persons

لیبلز

ایران دنیا میں Cutaneous Leishmaniasis دوائی تیار کرنے والا تیسرا ملک بن گیا

اصفہان (ارنا) اصفہان کی دوا سازکمپنی Cutaneous Leishmaniasis کے نام سے جانی جانے والی بیماری کے علاج کے لیے میگلومین اینٹیمونیٹ نام کی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی، جس سے ایران دنیا میں یہ دوا تیار کرنے والا تیسرا ملک بن گیا۔

ارنا کے مطابق، Meglumine Antimoniate جو کہ فرانسیسی کمپنی Sanofi کے تیار کردہ برانڈ نام "Glucantim" کے تحت اس سے ملتی جلتی ہے، جلد کی بیماری Cutaneous Leishmaniasis کے علاج کی پہلی دوا کے طور پر دنیا میں مشہور ہے۔ یہ دوا اب تک صرف فرانس اور امریکہ میں تیار کی جا تی تھی۔

Cutaneous Leishmaniasis جلد کی بیماری ہے جو sandfly نامی مکھی کے کاٹنے سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔

اس کمپنی کے سی ای او اخوان فرید نے ارنا  کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس دوا کی %90 کھپت خطے کے ممالک جیسے ایران، پاکستان، افغانستان، کرغزستان، ازبکستان، ترکمانستان، عراق جبکہ  %10  اردن، سعودی عرب اور شام، وسطی اور جنوبی امریکہ میں ہے۔

اخوان فرید نے اس دوا کی ایک خوبی قیمت کا کم ہونا بتائی اور کہا کہ فرانس اور امریکہ کے تیار کردہ ہر امپیول کی قیمت ساڑھے تین ڈالر تھی، لیکن ہم اسے ایک ڈالر سے بھی کم لاگت میں تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .