پاکستان کو دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین پر بسنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، ایران کے وزیر داخلہ

زاہدان (ارنا) ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے راسک کے پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس پر دہشت گرد گروہوں نے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں امن و امان برقرار رکھنے والے متعدد افراد کو استعمار کے ظالم اور بزدل ایجنٹوں نے ناحق شہید کیا لیکن دہشت گرد پولیس فورسز کی مزاحمت کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گرد گروہ پڑوسی ملک کی سرحد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں داخل ہوا اور رات کی تاریکی اورعلاقے کے جغرافیائی حالات کو استعمال کرتے ہوئے اس ہیڈ کوارٹر تک پہنچا اور امن و امان کے ان محافظوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے اس واقعے کے مجرموں کو ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی اور ان کے لیے سخت انتقام کا انتظار رہے گا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین پر بسنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .