ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، اقوام متحدہ نے ہفتہ کے روز ایک مذمتی بیان جاری کیا جسمیں سلامتی کونسل کے اراکین نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ قرار دیا۔
اس دہشتگردانہ حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئۓ جبکہ حملے کی ذمہ داری "جیش العدل" گروپ نے قبول کی۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے شہداء کے اہل خانہ اور ایران کی حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی اور ایک بار پھر تاکید کی کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اپنے بیان میں، سلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے مجرموں اور مالی معاونت کرنے والوں اور ان کے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ایران کی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
آپ کا تبصرہ