صیہونی فوجیوں نے غزہ کے ایک ہسپتال کے صحن میں درجنوں افراد کو زندہ در گور کردیا

غزہ( ارنا ) قابض صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے صحن میں پناہ لینے والے فلسطینی پناہ گزینوں اور زخمیوں کے خیموں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا ہے جس نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب کر شہید ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ  ٹیلی ویژن کے مطابق قابض فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے صحن میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے تباہ کر دیا اور ان میں پناہ لینے والے تمام افراد شہید ہوگئے ہین۔

اس حوالے سے فلسطینی صحافی عماد زقوت نے کہا کہ اسرائيلی بلڈوزروں سے کچل کر شہید ہونے والے 20 سے زائد شہداء کی لاشیں تاحال کمال عدوان میں ملبے تلے دبی ہوئي ہیں۔

رشیاٹوڈے  نے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی کمال عدوان اور العودہ اسپتالوں کی طرف جانے والے ہر شخص کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے اسپتال کے جنوبی حصے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

قابض فوج عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ طبی عملے اور ڈاکٹروں کی تذلیل بھی کر رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .