16 دسمبر، 2023، 11:55 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85323778
T T
0 Persons

لیبلز

اقوام متحدہ نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

نیویارک-ارنا-اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دی جاریک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کے راسک پولیس اسٹیشٹ پر جیش العدل کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام ایک بیان جاری کرکے کہا: اقوام متحدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کے جاسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کی ذمہ داری جیش العدل گروہ نے لی ہے اور رپورٹوں کے مطابق جس میں کم سے کم 11 لوگ مارے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ اس حملے کے ذمہ داروں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ متاثرہ گھرانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو دل سے تعزیت پیش کرتا ہے اور زخمیوں کے لئے جلد شفا کا خواہاں ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں سنا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ہم بیان جاری کریں گے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  اور اسی طرح سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط لکھ کر اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا: اسلامی جمہوریہ ایران سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس حملے کی واضح الفاظ میں شدید مذمت کریں۔

واضح رہے ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں جمعرات کی رات دہشت گردوں نے راسک کے پولیس اسٹیشن پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

راسک ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کا جنوبی شہر ہے ۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے اس بزدلانہ  حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .