15 دسمبر، 2023، 4:56 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85323171
T T
0 Persons

لیبلز

باب المندب میں ایک اور تجارتی بحری جہاز پر حملہ

تہران-ارنا- برطانیہ کی جہاز رانی کمپنی امبری نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں لائبریا کے پرچم کے ساتھ گزر رہے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملہ کیا گيا ہے۔

خبروں کے مطابق برطانوی کمپنی امبری نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ لائبریا کے پرچم سے ساتھ  ایک تجارتی بحری جہاز پر اس وقت حملہ کیا گيا جب وہ باب المندب سے گزر رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے سے بحری جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئي اور ایک کنٹینر سمندر میں گر گیا۔

امبری کے مطابق ہپیگ کمپنی کے اس بحری جہاز پر بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع باب المندب سے گزرتے وقت یمن کی موخا بندر گاہ کے قریب حملہ ہوا ہے۔

اس برطانوی کمپنی نے یمنی فوج کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے حالانکہ ابھی تک کسی نے اس حملے  کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

برطانیہ کی " یوکے ایم ٹی او " نے بھی کہا ہے کہ یمن کی ایک چھوٹی سی کشتی سے انتباہ کے ساتھ ایک پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بحری جہاز کا رح یمن کی سمت موڑ لے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائيلی بحری جہازوں اور اسرائيل جانے والے تمام بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .