پاکستان کی معیشت کے قلب "کراچی" میں جنوبی ایشیا میں اشیائے صرف کی سب سے بڑی نمائش آج سے شروع ہوگئی ہے جس میں ایران کے نجی شعبے کی متعدد کمپنیوں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
جمعرات کو ارنا کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش" پانچواں بین الاقوامی تجارتی میلہ" آج 14 دسمبر سے پاکستان میں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں چار روز تک جاری رہے گی۔
پانچویں بین الاقوامی تجارتی میلے میں چین، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے علاوہ 6 ایرانی کمپنیاں تعاون کی خواہاں پاکستانی تھوک فروشوں اور درآمد کنندگان کا خیرمقدم کریں گی۔
اس نمائش کو تجارت کے شعبے میں جنوبی ایشیا کا سب سے اہم بین الاقوامی ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس عالمی تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب میں کراچی میں صوبہ سندھ کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ ایران کے نجی شعبے کے نمائندوں، کراچی میں متعین ایرانی قونصلیٹ جنرل، پاکستانی چیمبر آف کامرس کے حکام اور غیر ملکی سفارت کاروں نے شرکت کی۔
کراچی کا بین الاقوامی تجارتی میلہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں منعقد ہونے والا ایسا نواں تجارتی میلہ ہے جس میں ایرانی کمپنیاں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔
اس نمائش کے موقع پر پاکستانی صنعتکاروں اور ایرانی کمپنیوں کے درمیان فوڈ پروڈکشن، چاکلیٹ اور پراسیسنگ انڈسٹریز کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے خصوصی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
پاکستان کی 240 ملین آبادی والی منڈی اور 1000 کلومیٹر کی مشترکہ سرحدیں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ