13 دسمبر، 2023، 12:02 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85321096
T T
0 Persons

لیبلز

 اسرائیل بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے، نیتن یاہو کابینہ بدلیں، بائڈن

نیویارک-ارنا- امریکی صدر جو بائڈن نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيلی حکومت، غزہ پٹی پر اندھا دھند اور وسیع بمباری اور ہزاروں فلسطینی عام شہریوں کے قتل کی وجہ سے عالمی حمایت کھو رہی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز جو بائڈن نے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ چندہ دہندگان کے درمیان مزید کہا: اسرائیلی بین الاقوامی حمایت گنوا رہے ہيں۔ نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کو مضبوط بنانا اور اس میں تبدیلی لانا چاہیے تاکہ اسرائيل فلسطین تنازعہ کا طولانی مدت حل نکل سکے۔

بائڈن نے کہا: موجودہ کابینہ اب تک کی سب سے زیادہ شدت پسند کابینہ ہے اور دو ریاستی راہ حل کی خواہاں نہیں ہے۔ نیتن یاہو مستقبل میں فلسطینی ریاست کی تشکیل سے انکار نہيں کر سکتے۔ نیتن یاہو کو سخت فیصلہ کرنا ہوگا۔

پیر کے روز بھی بائڈن  کی ميزبانی میں  وائٹ ہاوس میں یہودیوں کے تیوہار " حنوکا" کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بائڈن نے اسرائيل کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہودیوں کے ساتھ جیسا تعلق محسوس کرتا ہوں اس کا کوئي انکار نہيں کر سکتا۔ کچھ برس قبل جب میں نے کہا کہ صیہونی ہونے کے لئے یہودی ہونا ضروری نہیں اور میں صیہونی ہوں تو میرے لئے مسائل پیدا ہو گئے اور مجھ پر تنقید کی جانے لگی۔ بائڈن نے کہا: جب تک حماس سے نجات نہيں ملتی ہم اسرائيل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے اسی طرح غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے پیش نظر کہا کہ ہمیں خیال رکھنا ہوگا، انہيں خیال رکھنا ہوگا، عالمی رائے عامہ ایک رات میں بدل سکتی ہے لیکن ہم ایسا نہيں ہونے دیں گے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .