ناصر کنعانی: پابندیاں، اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض تخریبی عناصر کی جانب سے مخصوص سیاسی اہداف کے ساتھ ایران کے خلاف غلط معلومات پھیلانے اور پابندیوں کے غیرموثر ہتھکنڈوں پر قائم رہنے کی مایوس کن کوششیں، اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بارے میں بات کرتی ہے، جبکہ غزہ اور مغربی کنارے کے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سب سے شدید اور سنگین خلاف ورزی پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنگ کے خلاف ایران کے اصولی موقف اور روس و یوکرین کے درمیان اختلافات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے ایران کی دفاعی صنعت کے شعبے میں پابندیاں عائد کرنے کو بے بنیاد قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .