11 دسمبر، 2023، 9:17 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85318416
T T
0 Persons

لیبلز

امریکیوں کو نکالنے تک ٹریگر پر انگلی رہے گی، عراقی حزب اللہ

تہران-ارنا- عراق کے کتائب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جن مجاہدوں نے داعش کو شکست دی ہے وہ امریکیوں کے اخراج تک، ٹریگر پر انگلی رکھے رہيں گے۔

اتوار کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں عراقی حزب اللہ نے کہا ہے کہ سن 2014 میں جس طرح سے عراقی سیکوریٹی فورس کا شیرازہ بکھرا ہے وہ ایک ایسی سازش کا نتیجہ تھا جسے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں نے تیار کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی و مغربی صوبوں کے سقوط اور داعش کے دہشت گردوں کے بغداد کے قریب پہنچنے کے بعد حکومت نے مزاحمتی محاذ سے، حکومت اور دار الحکومت کو بچانے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔

حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے: جھڑپوں کے عروج کے وقت عراق کے عالی قدر مرجع تقلید کے فتوے نے حالات بدل دیئے اور الحشد الشعبی کے رضاکاروں کا سیلاب، محاذ جنگ کی طرف رواں دواں ہو گيا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے : جن عراقیوں نے اپنے ملک کی حفاظت کی ہے اور امریکہ اور اس کے پٹھو داعش کو ذلیل کیا اور انہيں شکست دی ہے وہ غاصبوں کو ملک سے باہر نکالنے تک ٹریگر پر انگلی رکھے رہيں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .