انہوں نے کہا کہ تمام بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکنے کے فیصلے پر ابھی اور اسی وقت عمل کیا جا رہا ہے۔
یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائلی جہازوں کے داخلے کو روکنے میں کامیابی کے بعد اب اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہم نے صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کی آمد و رفت مختل کر دی ہے اور امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہيں کہ وہ کسی بھی طرح کی حماقت اور یمن پر حملے سے بچیں۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا: ہم نے فلسطینی قوم کی حمایت میں صیہونی دشمن کے بحری جہازوں کی آمد و رفت میں خلل ڈال دیا ہے۔ یمنی مسلح افواج غزہ پٹی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کے آغاز کے بعد ، صیہونی غاصبوں کو پھر سے اپنے بھیانک حملوں کا نشانہ بنائیں گی۔
انہوں نے کہا تھا: ہم آج صیہونیوں اور امریکیوں کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ میں ہیں اور غزہ پر جارحیت کے خاتمے تک ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ