9 دسمبر، 2023، 7:00 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85317001
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینی قیدیوں کو زندہ دفن کر دیا جائے، صیہونی عہدیدار

تہران-ارنا- ایک صیہونی عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدی انسان نہیں ہیں اور انہیں زندہ دفن کر دیا جانا چاہیے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے ڈپٹی میئر آریہ کنگ نے ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں غزہ میں فلسطینی قیدیوں کی ایک تصویر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ انہيں زندہ دفن کر دیا جانا چاہیے۔

اس شدت پسند صیہونی نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے فلسطینیوں کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا ہے: اگر فیصلہ میرے ہاتھ میں ہوتا، تو میں بلڈوزروں کو حکم دیتا کہ ان چیونٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جائے۔

انہوں نے، فلسطینی قیدیوں کو جانور قرار دیا اور کہا کہ وہ زندہ دفن کر دیئے جانے کے لائق ہيں۔

صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کو انسان نہ سمجھا جانا کوئي نئي بات نہيں ہے کیونکہ اس سے قبل بھی صیہونی وزير جنگ سمیت مختلف حکام، اسی قسم کا بیان دے چکے ہيں۔

فلسطینیوں کو انسان نہ سمجھنے کے بارے میں صیہونیوں کے بیانات در اصل ان کے اس خیال کی وجہ سے ہیں کہ یہودی، دنیا کی تمام اقوام سے برتر ہيں اور دیگر اقوام ان سے پست ہيں۔

واضح رہے فلسطینی مزاحمت نے گزشتہ 7 عشروں سے جاری مظالم کے جواب میں گزشتہ 7 اکتوبر کو الاقصی طوفان نام سے ایک آپریشن شروع کیا۔

صیہونی حکومت نے حماس کے خاتمے اور اپنے قیدیوں کی رہائي کے دعوے کے ساتھ غزہ پر وحشیانہ یلغا کر دی جو  60 دنوں  سے زائد عرصے سے جاری ہے لیکن صیہونی حکومت کا کوئي بھی مقصد پورا نہيں ہوا۔

اس دوران 7 روزہ جنگ بندی بھی ہوئي لیکن صیہونی حکومت کی وجہ سے وہ بھی ختم ہو گئی اور صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے وحشیانہ حملے شروع کر دیئے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .