4 دسمبر، 2023، 5:00 PM
News ID: 85311925
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تازہ حملے

بیروت (ارنا) حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین ( اسرائيل) کے شمال میں صیہونی فوجیوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے اتوار اور پیر کے درمیان شب صیہونی فوج کے "حرج شتولہ" اور "الرھب" بیس کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی حزب اللہ  کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان حملوں میں صیہونی حکومت کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقے شتولہ میں مارٹر گرنے کے نتیجے میں اس کے 3  فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر کے اعلان کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے شہر محیبیب اور مس الجبل شہر کے نواحی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے بمباری اور جرائم کے آغاز کے ساتھ ہی لبنان کی حزب اللہ، یمنی فوج اور عراقی مزاحمتی گروہوں نے بھی علاقے میں صیہونیوں اور امریکہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .