2 دسمبر، 2023، 12:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85309254
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان کے حکام ہرات کے دہشت گردانہ حملے کے عوامل کا پتہ لگاکر انہیں قرار واقعی  سزا دیں۔

 تہران – ارنا – کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے شہر ہرات کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے حکام اس حملے کے عوامل کا پتہ لگاکر انہیں سزا دیں گے۔

  ارنا کے مطابق کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پیغام جاری کرکے ہرات کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے ۔  

 اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اسی کے ساتھ شہدا کے لواحقین کے لئے خداوند عالم سے صبر کی دعا اور افغانستان کے  حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ لگاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔  

 یاد رہے کہ جمعے کی شام افغانستان کے صوبہ ہرات کے قصبے جبرئیل میں ایک دہشت گردانہ حملے میں چھے افراد شہید ہوگئے جن میں دو شیعہ علما بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .