خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز نے کیا تھا۔
اس کانفرنس میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور سابق پارلیمنٹیرین خواتین کے علاوہ فلسطین کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایران کے ثقافتی مرکز خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بالخصوص ہزاروں بے گناہ خواتین اور بچوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
نیشنل عوامی پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کی ترجمان محترمہ ثمر بلور نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کانفرنس میں ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے شریک ہوں کیونکہ میں چاہتی کہ غزہ کی مظلوم ماؤں کی آواز ہر سطح پر سنی جائے، دنیا کو آگاہ کیا جائے۔
اس پروگرام کے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی مظلوم ماؤں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران سمیت غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ