ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے سفیر ابراہیم الدیلمی سے ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کی حمایت میں یمن کے مضبوط موقف کو سراہا۔
تہران میں یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے سفیر ابراہیم الدیلمی نے امیر عبداللہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور سید ابراہیم رئیسی کو سید عبدالملک الحوثی کا پرتپاک سلام پیش کیا۔
یمن کے سفیر نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے عوام کا دفاع ہمارا فرض ہے اور ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام پرامن ہیں اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور سمندر میں غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کو نشانہ بنانے کا فیصلہ غزہ کے عوام کے دفاع کے لیے ہمارے پختہ یقین کے مطابق ہے۔
آپ کا تبصرہ