ایران کے "فتاح 2" ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی پر یورپی ٹرائیکا چراغ پا

لندن (ارنا ) "فتاح 2" ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی پر 3 یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ہمیشہ کی طرح اپنے غم و غصے کا اظہار اور ایران کی دفاعی ترقی کو خطرہ قرار دیا ہے۔

یورپی ٹرائیکا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تینوں ممالک 19 نومبر کو ایران کی جانب سے نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں دعوی کیا گيا ہے کہ ایران بین الاقوامی درخواستوں کے باوجود اقوام متحدہ کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔

یورپی ٹرائیکا نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب 2015 کے ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے میزائیل پروگرام پر عائد کی جانے والی پابندیاں چند ماہ قبل ختم ہوچکی ہیں۔   

قابل ذکر ہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ کے وسط میں ہونے والے ایک دفاعی نمائش کے دوران پہلی بار فتح 2 ہائپرسونک میزائل کی رونمائی کی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی شریک تھے۔

فتاح 2 ایک ہائپرسونک میزائل ہے جس میں گلائیڈنگ اور کروز دونوں صلاحیتیں ہیں اور اسے  HGV اور HCM ہائپرسونک ہتھیاروں کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے صرف 4 ممالک کے پاس اس قسم کے ہائپرسونک ہتھیار بنانے  کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .