29 نومبر، 2023، 5:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85307104
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن ، پاکستان میں ریلیاں+ تصویر

اسلام آباد- ارنا- پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بدھ کے روز فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مارچ کیا گيا جن کے دوران اسرائيل اور اس کے حامیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینی کاز کے ساتھ تجدید عہد کیا گيا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں عظیم اجتماعات کا انعقاد کیا گيا۔

اسلام آباد میں پی  ایل ایف کے زیر اہتمام خواتین سماجی کارکنوں نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اجتماع کرکے " لبیک یا اقصی  " اور " قدس کی آزادی تک جنگ جنگ " کے نعرے لگائے ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد، امریکہ  مردہ  باد کے نعرے لگاتے ہوئے، فلسطینی عوام کے دفاع  اور غزہ  میں صیہونیوں کے جرائم کے سد باب کے لئے اسلامی حکومتوں کی جانب سے سنجیدہ قدم اٹھائے جانے کا مطالبہ  کیا۔

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن ، پاکستان میں ریلیاں+ تصویر

مقررین نے اسی طرح جنگ بندی کو پائیدار بنانے ااور غرب اردن و بیت المقدس پر صیہونی فوجیوں کےحملے کے خاتمے کا  مطالبہ کیا۔

کراچی میں  بھی سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں اور الاقصی طوفان آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہر کے شرکاء نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے فلسطین کے  مقبوضہ  علاقں میں  مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا  اور  کہا کہ مغرب کو چاہیے کہ وہ غزہ میں جنگي جرائم کے لئے صیہونی حکومت کو عالمی عدالت میں پیش کرے۔

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن ، پاکستان میں ریلیاں+ تصویر

پاکستان کے لاہور شہر میں بھی عوام نے پریس کلب کے سامنے اجتماع کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل مردہ  باد  اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے بھی آج فلسطین سے اظہار یکجہتی کے دن کی مناسبت سے  اپنے ایک پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کی اسرائیلی پالیسی ناکام رہے گی۔

انہوں نے زور دیا  کہ عالم اسلام کو مظلوم فلسطینی عوام کی جنگ و جد و جہد پرفخر ہے ۔

فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن ، پاکستان میں ریلیاں+ تصویر

پاکستانی پارلیمنٹ کے  اسپیکر راجا پرویز اشرف نے بھی اپنے یک پیغام میں مطالبہ کیا  کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی جبری جلا وطنی کو روکنا چاہیے اور صیہونی حکومت کے جرائم، ایک خود ریاست کے لئے فلسطینیوں کی جد و جہد کو ہرگز روک نہیں سکتے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .