ارنا نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی "سما" کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا ہونے والوں میں 15 بچے اور 15 خواتین شامل ہیں۔
مذکورہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پانچوین مرحلے میں انجام پائی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔
ریڈکراس سوسائٹی نے بھی پانچویں مرحلے میں 10 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کی رات اعلان کیا تھا کہ 10 اسرائیلیوں کے مقابلے میں 30 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ