28 نومبر، 2023، 9:21 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85306080
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان  میں افغان طالبان کے نمائندے کی وزارت خارجہ میں طلبی

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان ناظم الامور طلب کرکے خودکش حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر احتجاج کیا اور پاکستان کو مطلوب دہشت گرد عناصر کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اسلام آباد میں   افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کی حثیت طالبان کے نمائندے کو پاکستان کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ اسلام آباد نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی افغانستان میں  منصوبہ بندی اور خودکش حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر سخت احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کو چار مطالبات پیش کیے ہیں جن میں پاکستانی طالبان کے ایک رہنما "حافظ گل بہادر" کی حوالگی بھی شامل ہے، جس نے گزشتہ روز پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے خلاف خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنوں میں سیکورٹی فورس پر ہونے والے والا خودکش حملہ ایسا سولہواں حملہ تھا جس میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔ 

حکومت پاکستان نے افغانستان کی سرزمین پڑوسی ممالک پر دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ نے پیر کے روز بتایا تھا کہ  صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں دو شہری ہلاک جبکہ متعدد سیکورٹی  اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .