28 نومبر، 2023، 12:46 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85305539
T T
0 Persons

لیبلز

 صیہونی حکومت کا بھاری جانی نقصان کا اعتراف : طوفان الاقصی میں 1000  اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے

 تہران – ارنا – صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اس کے 1000 فوجی زخمی ہوئے ۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد 1000 اور ان میں 202 کی حالت بحرانی بتائی ہے

 صیہونی ذرائع نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں 1500 صیہونی  ہلاک   ہوئے ہیں جن میں 380 اسرائیلی فوجی ہیں۔

   تحریک استقامت فلسطین کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ صیہونیوں کے ایک قبرستان میں صرف ایک دن میں 50 اسرائيلی فوجیوں کو دفن کیا گیا ہے۔

  حال ہی میں ایک صیہونی خاخام ( مذہبی پیشوا) نے غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی حکومت کے بھاری جانی نقصانات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صرف ایک رات میں تین بھاری ٹینک تباہ اور 36 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .