27 نومبر، 2023، 11:43 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85305013
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ ، جنگ بندی میں 2 دن کی توسیع

27 نومبر، 2023، 11:43 PM
News ID: 85305013
غزہ ، جنگ بندی میں 2 دن کی توسیع

تہران- ارنا- قطر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہےکہ غزہ میں مزيد 2 دنوں تک جنگ بندی کے سلسلے میں حماس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

ارنا کے مطابق فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان 4 دن کی عبوری جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد، قطر نے بتایا ہے کہ حماس اور تل ابیب کے درمیان مزيد 48 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

حماس نے بھی کہا ہے کہ پہلی کی ہی شرطوں کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں 2 دنوں کی توسیع پر مصر اور قطر کے ساتھ اتفاق ہوا ہے ۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی بتایا ہےکہ ریڈ کراس سوسائٹی غزہ میں قیدیوں کے چوتھے گروپ کو اپنی تحویل میں لینے پر تیار ہے۔

حماس نے اتوار کی رات ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی کوشش  کرے گی ۔

یورپی یونین میں خارجہ پالیسیوں کے ذمہ دار جوزپ بورل نے بھی یہ کہتے ہوئے کہ " ایک خودمختار فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بغیر اسرائیل کے لئے امن و امان قائم نہيں ہوگا"  غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .