27 نومبر، 2023، 6:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85304868
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے شہیدوں کی تعداد پر شک کے لئے بائیڈن نے معافی مانگی، نیویارک پوسٹ

تہران-ارنا- اخبار نیویارک پوسٹ نے کچھ امریکی مسلمانوں سے صدر بائيڈن کی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ بائیڈن نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد پر شک کرنے کی وجہ سے معافی مانگي ہے۔

اس امریکی اخـبار نے اپنی رپورٹ میں صدر بائيڈن کی کچھ امریکی مسلمان رہنماؤں سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: بائيڈن نے اس ملاقات میں، غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے شہیدوں کے اعداد و شمار پر کھلے عام شک کرنے کی وجہ سے معافی مانگی ہے۔

رپورٹ میں کہا گيا ہے:  بائيڈن نے 25 اکتوبر کو اپنے بیان کے ایک دن بعد امریکی مسلمانوں کے 5 رہنماؤں سے ملاقات میں وعدہ کیا کہ وہ بہتر طور پر کام کریں گے۔ امریکی مسلمانوں کے رہنماؤں سے اس ملاقات ميں بائيڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے درد کو سمجھنے کی زيادہ کوشش کریں۔

بائيڈن نے اس ملاقات میں کہا تھا کہ " مجھے افسوس ہے، مجھے خود پر غصہ آ رہا ہے" ۔

در اصل اس سے ایک دن قبل  امریکی صدر بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ " مجھے شک ہے کہ فلسطینی، مارے جانے والوں کے بارے میں حقیقت بیان کر رہے ہيں" ۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت 14 ہزار لوگ صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوئے ہيں۔

اخبار کے مطابق بائیڈن پر اپنی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے جن میں وزارت خارجہ کے 20 کارکن بھی شامل تھے، اس بات کے لئے دباؤ کے ساتھ یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ امریکی حکومت، غزہ میں اموات کی تعداد کو کم ظاہر کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے۔

واضح رہے بائيڈن نے غزہ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت کی واضح طور پر حمایت کی اور کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائيل کے لئے 14.3 ارب ڈالر کی امداد کو منظوری دے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .