بحیرہ احمر صرف صیہونی حکومت کے لیے غیر محفوظ رہے گا: یمنی عہدیدار

تہران (ارنا) یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جہازوں کے علاوہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی تمام ممالک کے لیے محفوظ ہے۔

حسین العزی نے "X" سوشل نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ "صنعا حکومت یقیناً بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے بارے میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فکر مند ہے اور دوسروں کے مفادات کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے جہازوں کے علاوہ تمام ممالک کے لیے جہاز رانی محفوظ ہے۔

العزی نے مزید کہا کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ میں بچوں اور معصوم شہریوں کے خلاف جارحیت بند نہیں کرتی بحیرہ احمر اسرائيلی بحری جہازوں کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی بحریہ نے 19 نومبر کو بحیرہ احمر میں ایک صہیونی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اسے الحدیدہ کی بندرگاہ پر منتقل کردیا تھا۔

یمن کی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا تھا کہ یمن کے عوام اور آزاد اقوام کی درخواست کے جواب میں اور غزہ کے مظلوم باشندوں کی مدد کے لیے، وہ ہر صیہونی جہاز، صیہونی حکومت کے پرچم والے بحری جہازوں اور کرائے پر لیے گئے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .