پاکستان میں فلسطین کے حامیوں کا بیت المقدس کی آزادی کے لیے احتجاج+ ویڈیو

اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

  اتوار کے روز لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کی کوششوں سے غزہ اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان کی کئی ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات بھی فلسطین کے ساتھ یکجہتی مارچ میں شریک ہوئے اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دفاع کے لیے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا۔

حاضرین نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے امام خمینی (رہ) اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کے نظریات سے تجدید وفا کیا۔

اس مارچ کے شرکاء بالخصوص خواتین، طلباء اور بچوں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ کئی بچے فلسطینی پرچم لیے مارچ میں آئے۔

اس مارچ میں موجود افراد نے کہا کہ فلسطینیوں کے قتل عام اور ناجائز صیہونی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ایک اہم وجہ امریکہ کی حمایت ہے۔ مارچ کرنے والوں کے ہاتھوں میں صیہونیت مخالف موضوعات پر مشتمل تحریریں اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں جملے دیکھے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے حزب اللہ کا جھنڈا اور اسلام کے قابل فخر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ ناصر عباس جعفری نے حاضرین سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا کے ممالک نے فلسطینی عوام کی شاندار فتح اور صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نے ثابت کردیا کہ صیہونی گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ حماس اور اسلامی جہاد کا یہ ایک تاریخی اقدام تھا جس نے صیہونی حکومت کی ظاہری طاقت کو توڑ دیا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونیوں کے جرائم کے حوالے سے مغربی دنیا کے دوہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے بعض حکمران بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں شریک ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .