رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج کے اس گاڑی پر جنوبی لبنان کی عیترون کالونی کے قریب صیہونی فوج نے حملہ کیا۔
گزشتہ منگل کو بھی صیہونی جنگی طیاروں نے المیادین ٹی وی چینل کی ایک ٹیم پر جنوبی لبنان میں حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے المیادین کی رپورٹر فرح عمر اور کیمرا مین ربیع المعماری شہید ہو گئے تھے۔
اس سے قبل بھی ایک لبنانی خاتون صیہونی فوجیوں کی جانب سے جنوبی لبنان پر کی جانے والی گولہ باری میں شہید ہو گئی تھی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اس سے کچھ پہلے بھی صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں روزنامہ نگاروں کی ایک ٹیم پر حملہ کیا تھا جس میں ایک رپورٹر شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی فوج نے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں 64 نامہ نگاروں کو شہید کیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ