23 نومبر، 2023، 4:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85300898
T T
0 Persons

لیبلز

مزاحمتی محاذ کی فتح یقینی ہے، سید حسن نصر اللہ

بیروت-ارنا- حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے مزاحمتی مجاہدوں اور فلسطینی عوام کی استقامت کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ مزاحمتی مجاہد مختلف محاذوں پر پوری طرح سے تیار ہيں اور حتمی فتح مزاحمتی محاذ کو حاصل گي اور صیہونیوں کی شکست یقینی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دورے میں، جمعرات کو، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں علاقے، لبنان، فلسطین اور غزہ کی جنگ کی تازہ صورت حال نیز غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لئے سیاسی کوششوں اور اس سلسلے میں مختلف امکانات پر غور اور تبادلہ خیال کیا گيا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس ملاقات میں، مزاحمتی مجاہدوں اور فلسطینی عوام کی استقامت کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ مزاحمتی مجاہد مختلف محاذوں پر پوری طرح سے تیار ہيں اور حتمی فتح مزاحمتی محاذ کو حاصل گي اور صیہونیوں کی شکست یقینی ہے۔

اس ملاقات ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی فلسطینی عوام کی مدد اورغزہ پٹی میں عام شہریوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی اقدامات کا ذکر کیا اور انسان دوستانہ امداد کے لئے جنگ بندی  اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کو، فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمتی محاذ کے سامنے صیہونیوں کی عاجزی کا نتیجہ قرار دیا۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ لبنانی حکام اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں سے بات چیت کے لئے بدھ کے روز لبنان گئے تھے۔

غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد ایران کے وزير خارجہ کا لبنان کا یہ دوسرا دورہ اور علاقائي ملکوں کا تیسرا دورہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .