اسی دوران جنوبی لبنان میں المیادین کے نمائندے نے بالائی الجلیل کی طرف میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع "شلومی" میں ایک کار کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اور توپ خانے سے "طرحرفہ"، "شہین" اور "الجبین" قصبوں کے گرد گولہ باری کی۔
صیہونی حکومت نے "البستان اور یارین" کے ارد گرد "وادی العلیق" اور "ایتا الشعب" بستی کے آس پاس کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ