فلسطین الیوم کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ کیمپ پر حملہ کیا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر طوباس پر حملہ کرکے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے "قلقیلہ " کے مشرق میں واقع قصبے "عزون" پر بھی حملہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے انہیں زدوکوب کیا۔
غاصب صیہونی فوجی فلسطینیوں کی گاڑی بھی چرا کر لے گئے۔
بعض فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ نابلس کے مشرق میں واقع "بلاتہ" کیمپ میں اس وقت زوردار دھماکے کی آواز سنی جب اسرائیلی فوجی اس علاقے میں وحشیانہ کارروائی میں مصروف تھے۔
آپ کا تبصرہ