21 نومبر، 2023، 11:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85299047
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب پر ایک بار پھر فلسطینی مزاحمت کے راکٹوں کی بارش

تہران (ارنا) خبر رساں ذرائع نے تل ابیب اور اس کے آس پاس کے کئی قصبوں پر فلسطینی مزاحمت کی جانب سے راکٹ حملوں کی ایک نئی لہر کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں نے تل ابیب اور اس کے جنوبی اور ساحلی علاقوں کے مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مزاحمت کے 8 راکٹوں کو روک لیا ہے جو تل ابیب اور ساحل کی طرف داغے گئے تھے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نیوز نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں تل ابیب پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ .

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .