صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب، گوش دان، حولون اور بیت یام میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جسکے بعد صہیونیوں کا ایک گروہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گیا۔
خبری ذرائع میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اس سلسلے میں شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں تل ابیب کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب المیادین نیوز چینل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی مزاحمتکاروں اور صیہونی حکومت کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
یہ حملے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کے خلاف صہیونی فوج کے بڑھتے ہوئے جرائم کے ردعمل میں کیے گئے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کا آپریشن "الاقصی طوفان" 39 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جب کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنے حملوں میں خواتین اور بچوں کے علاوہ اسپتالوں پر بھی حملے کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ