14 نومبر، 2023، 6:29 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85291302
T T
0 Persons

لیبلز

چین ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، چینی سفیر

تہران (ارنا) چین کے سفیر نے ایران کے پریذیڈنشل ڈیویلپمینٹ اینڈ کوآپریشن سینٹر کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

ایران میں چین کے سفیر چانگ خوا نے پریذیڈنشل ڈیویلپمینٹ اینڈ کوآپریشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر سجاد احد زادہ اور وزارت خارجہ کے سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سربراہ محمد حسن شیخ الاسلامی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کو آگے بڑھانے اور "ون بیلٹ، ون روڈ" منصوبے کی توسیع کے لیے تہران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

چانگ خوا نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات جس میں جامع اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں اشارہ کرتے ہوئے ون بیلٹ، ون روڈ " منصوبے پر عملدرآمد کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سنگ میل قرار دیا۔

ڈاکٹر احدزادہ نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ایران نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور ایران بیجنگ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر محمد حسن شیخ الاسلامی نے کہا کہ تھران بیجنگ کے سائنس دانوں کے ساتھ ایک تھنک ٹینک بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی کو مضبوط کیا جا سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .