امیر عبداللہیان: جنگ کا دائرہ پھیلنا ناگزیر ہو گیا ہے

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف حملوں میں شدت کے باعث اب جنگ پھیلنا ناگزیر ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے فلسطین سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور غزہ کے موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے عام شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے جنگ بند کرانے، انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی سیاسی راہوں کا بھی جائزہ لیا۔ 

حسین امیر عبداللھیان اور شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے  ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے مجوزہ تجاویز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  غزہ میں عام شہریوں کے خلاف حملوں میں شدت دیکھتے ہوئے جنگ کا دائر ہ بڑھنا ناگزیر ہوگيا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .